لیبیا کی عدالت نے پہلی بار انسانی سمگلنگ کے جرم میں3 افراد کو سزا دی

تریپولی(صباح نیوز)لیبیا کی عدالت نے ملک میں پہلی بار انسانی سمگلنگ کے جرم میں تین افراد کو سزا دی۔عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک مجرم کو عمر قید اور دیگر دو کو 20، 20سال قید کی سزا سنائی، تاہم مجرموں کی شناخت، قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔لیبیا میں انسانی سمگلنگ کے کیس میں پہلی بار کسی کو سزا سنائی گئی ۔واضح رہے کہ جنگ زدہ لیبیا میں تارکین وطن سے بدسلوکی پر تنقید ہوتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں