فیصل آباد، شوہرنے بغیرپوچھے خریداری کیلئے جانیوالی اہلیہ کو بازار میں قتل کردیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں خاوند نے پوچھے بغیر شاپنگ کے لئے جانے والی اہلیہ کو بازار میں فائرنگ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر شوہر نے بغیر بتائے شاپنگ کے لئے جانے والی بیوی کو سربازار فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ پہلے بھی مار پیٹ کرتا تھا مگر میں خاموش رہتا تھا کہ گھر خراب نہ ہو مگر اب اسکو سزا دلوائیں گے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتا ل منتقل کر دی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔ مرنے والی خاتون چار بچوں کی ماں تھی۔
Load/Hide Comments


