بھارت نے دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا، ہنگامی صورتحال نافذ
لاہور (انتخاب نیوز) بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں چھوڑ دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ سال بھی بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بھارت سے آنے والا ریلہ آج شام جسڑ پہنچے گا، دریائے راوی سے جسڑ کے مقام پر ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر سکتا ہے۔ دریائے راوی اور معاون برساتی نالوں پر 9 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔
Load/Hide Comments


