بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، آنسو گیس اور گرنیڈز کے گولے داغ دیے

بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور القدس کے نوجوانوں کو ان کی گاڑی کے اندر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے فوجی دستوں نے شعفاط کیمپ پر دھاوا بولا اور مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈز کے گولے داغے۔ قابض فوج نے شفاعت پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرنے والا بینر ہٹا دیا۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں