نوکنڈی میں ریلوے ملازمین کا آفیسر کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

نوکنڈی (آن لائن) ریلوے وکرز نوکنڈی کا اپنے حقوق اورآفیسر کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہی تفصیلات کےمطابق نوکنڈی کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اظہاریکجہتی ریلوے ورکرز نوکنڈی کے پانچ ملازمین کاکہنا ہے کہ بہتر لانڈھی تا تفتان سیکشن پر 50 سے زائد ملازمین ہیں مگر کام صرف ہم پانچ ملازمین سے لیاجارہاہے ستم ظریفی یہ کہ ہم سے کئی کئی گھنٹوں تک اوور ٹائم لیاجاتاہے سخت موسمی حالات میں بھی ہمیں دن رات کام پر زبردستی بھیجاجاتا ہے مگر ہمیں نہ اوورٹائم کے پیسے ملتے ہیں نہ ہی بونس برکت نامی آفیسر ہم سے غلامانہ رویہ اختیارکرکے گالی گلوچ سے بھی دریغ نہیں کرتے انکا مزید کہنا تھا کہ کئی ملازمین کو یاتو سفارش یاپھر ماہانہ 10 تا12 ہزار روپے بھتہ لیکر کام سے آزاد کیاگیاہے سارا بوجھ ہم پانچ ملازمین پر ڈال دیاگیاہے اس موقع پر جمیعت علمااسلام نوکنڈی کے امیرمولاناعبداللہ حافظ نظرمحمد مولوی اللہ بخش نیشنل پارٹی کے ضلعی لیبرسیکرٹری مولابخش بلوچ ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری نظام لاشاری اور اللہ بخش بلوچ نے ملازمین کے احتجاجی کیمپ آکر ان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے ملازمین کے ساتھ جاری ناانصافیاں اور افیسران کی جانب سے غلامانہ طرزگفتگو ورویہ انگریزوں کے زمانے سے چلتی آرہی ہے جسے ہمارے ملکی افیسران نے بھی اب تک جاری رکھاہواہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا ریلوے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرکے انہیں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں ریلوے کے مظلوم ملازمین اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں