امریکی صدر کا اقدام عالمی عدالت انصاف بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ گئی

دی ہیگ:عالمی عدالت انصاف نے امریکی صدر کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے عالمی عدالت انساف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے آئی سی سی پر حملے ناقابل قبول ہیں تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب عالمی عدالت انصاف کے کارکنان پر لگائی جانے والی پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی پابندیوں کے اعلان پر اسمبلی بیورو کا اہم اجلاس طلب کرلیا ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اقدامات پر افسوس ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے قانون کی حکمرانی میں مداخلت کی کوشش کی عالمی عدالت انصاف پر امریکی حکومت کے حملے ناقابل قبول ہیں ترجمان نے مزید کہاکہ یہ اقدامات عالمی عدالت کے اہلکاروں پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش ہے عالمی عدالت پر حملہ دراصل مظالم کا شکارہونے والے بے گناہوں پر حملہ ہے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی عدالت اپنے اہلکاروں کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے امریکہ نیاحتساب کو یقینی بنانے کی کوشش کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں