کوئٹہ سے بند ٹرینیں بحال نہ ہوسکیں، جعفر ایکسپریس مسافروں کے حساب سے ناکافی، کرایہ بھی کافی مہنگا
سبی (آئی اےن پی) کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی نواب اکبر خان بگٹی شہےد بے نظےر بھٹو کی شہادت کے بعد بند ہونے والی کراچی نائٹ کوچ گزشتہ سال ہرک کے مقام پر رےلوے پل بہہ جانے کی وجہ سے بند بولان مےل تاحال بحال نہ کی جاسکےںٹرےنوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب جانے والے مسافرشدےد پرےشانی کا شکار بند مسافر ٹرےنوں سے رےلوے کو لاکھوں روپے روزانہ اسٹےشنوں پر محنت مزدوری کرنے والے بھی فاقہ کشی پر مجبور وسائل کی موجودگی کے باوجود رےلوے کا بند ٹرےنوں کی بحالی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہےں بلوچستان سے واحد ٹرےن کی حالت بھی قابل توجہ ٹرےنوں کو دوبارہ بحال کرنے کا عوامی مطالبہ بھی کام نہ آسکاعوامی نمائندے بھی خواب خرگوش مےں مگن کےا جائے ۔تفصےلات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی کوئٹہ سے براستہ فےصل آباد نواب اکبربگٹی اےکسپرےس اورشہےد بے نظےر بھٹو کی شہادت کے موقع پر کوئٹہ سے بداستہ روہڑی نواب شاہ حےدر آباد جانے کے لئے نائٹ کوچ جبکہ گزشتہ سال سےلابی رےلے کی نظر ہونے والا ہرک پل کے گرجانے کی وجہ سے کوئٹہ سے براستہ سہون شرےف کوٹری کراچی جانے والی بولان مےل تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے بلوچستان سے اندوروں ملک جانے والے لاکھوں افراد شدےد مشکلات کا شکار ہے کوئٹہ سے براستہ جےکب آبا د رہڑی لاہور پشاور جانے کے لئے جعفر اےکسپرےس دستےاب ہے جو مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےلئے ناکافی ہے کراےے بھی آسمان سے بات کررہے ہےں کراچی نائٹ کوچ بولان مےل اور اکبر بگٹی اےکسپرےس کی بندش سے رےلوے کا روازنہ لاکھوں کا نقصان جبکہ اسٹےشنوں پر محنت مزدوری کرنے والے افراد فاقہ کشی پر مجبور ہے دوسری جانب وسائل اور افرادی قوت کی موجودگی کے باوجود رےلوے کی جانب سے بند مسافر ٹرےنوں کو بحال نہ کرنے کی وجہ رےلوے آفیسران اور ٹرانسپورٹر کی ملی بھگت بھی بتائی جارہی ہے رےلوے کی بند مسافر ٹرےنوں کی بحالی کے لئے منتخب عوامی نمائندگاں بھی خواب خرگوش مےں مگن ہے عوامی حلقوں نے وزےراعظم پاکستان مےاں شہباز شرےف وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق سے اپےل کی ہے کہ وہ بند ٹرےنوں کو جلد بحال کرنے کےساتھ ساتھ اکبر اےکسپرےس کو اب براستہ فےصل ، وزےرآباد ، سےالکوٹ تک چلاےا جائے ۔


