کوئٹہ، پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ، راہگیر زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پشین اسٹاپ پر وفاقی وزیر اسرار ترین کے گارڈز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ضیاءالدین ولد جمال شاہ سکنہ دکی، محمد یوسف ولد کرم خان سکنہ لورالائی جبکہ زخمی راہگیر کی 8 سالہ رفیع اللہ ولد سعید احمد سکنہ کچلاک سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


