گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 17 جولائی سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17جولائی بروز پیر کو سہ پہر 4بجے طلب کیا ہے ۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاروں ، پرمنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور وزیٹر ز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذیعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں