لاہور: واپڈا ہاؤس کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، دفتر مکمل بند

لاہور: کورونا نے سرکاری دفاتر کا بھی رخ کر لیا۔ واپڈا ہاؤس کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، واپڈا ہاؤس کو 9 دن کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔واپڈا ملازمین کے ٹیسٹ کروانے پر 30 ملازمین کے رزلٹ مثبت آئے، واپڈا ہاؤس کو 13 جون سے 21 جون تک بند کیا گیا۔ سیکرٹری واپڈا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام ضروری کام اور اہم نوعیت کی میٹنگز سنی ویو آفس میں ہونگی۔مراسلہ کے مطابق واپڈا ہاؤس میں تعینات تمام افسران اپنے گھروں سے کام کریں گے اور فون کال پر دستیاب ہونگے۔ سیکیورٹی اور انتظامی افسران پورے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں