کوئٹہ میں سانحہ درینگڑھ کی پانچویں برسی پر تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (آن لائن) وطن عزیز کی سلامتی و بقا کو کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ شہداءنے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم رکھنے کا عزم بلند کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہداءکے ورثاءو دیگر مقررین نے ایف سی بوائز اسکا¶ٹس میں ایک سادہ و پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد سالانہ یوم شہداءاور شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی پانچویں برسی کے حوالے سے کیا گیا.۔ بلوچستان شہدا فورم کے زیر اہتمام تقریب میں شہداءکے ورثائ، ساتھیوں اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور قومی ترانہ کے بعد شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں فوج کی مسلسل جدوجہد و لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا اور گزشتہ روز ژوب میں ہونے والے تخریب کاری کے واقعے کی پرزور مذمت بھی کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 2018ءکو درینگڑ میں 300 سے زائد افراد نے جام شہادت نوش کرکے قوم کی بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنے عزم و حوصلے کو متزلزل ہونے نہیں دیا۔ تقریب میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کو یقین دلایا گیا کہ شہداءکے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے ہر اقدام پر لبیک کہا جائے گا۔ نوابذادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان شہداءفورم ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جس کا مقصد شہداءکی فیملیز و بچوں کی فلاح و بہبود و سماجی ترقی ہے، جو اپنی مدد آپ کے تحت کام کرے گا۔ ایف سی بوائز اسکاﺅٹس میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو اور سابق صوبائی وزیر سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ ہمیں شہید وطن میر سراج خان رئیسانی کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے، جو مشن ہے پاکستان کی ترقی کا بقا کا اور سلامتی کا۔ تقریب میں شہداءکے ورثاءکے احساسات و جذبات پر مبنی ڈاکومنٹری بھی نشر کی گئی۔ بلوچستان شہداءفورم کے سرپرست اعلیٰ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ میں شہداءکے وارث کی حیثیت سے آپ سب سے مخاطب ہوں اور اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان شہداءفورم آپ سب کا فورم ہے، تمام شہداءکے ورثا کا فورم ہے جس میں قومیت و سیاست سے بالاتر ہوکر شہدا کے بچوں و فیملیز کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ہر سال ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوں گے اور وطن عزیز کی سلامتی و بقا کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں