کرم ایجنسی میں افغانستان سے میزائل فائر تشویشناک ہے، اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں، ممتاز زہرہ بلوچ
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داریاں پوری کرے اور یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین ہمارے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، افغانستان سے کرم ایجنسی پر میزائل فائر ہونا تشویشناک ہے، بھارتی فورسز نے گزشتہ 70 برس میں حقوق کا مطالبہ کرنے پر سینکڑوں کشمیری جاں بحق کیے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کو دیکھ رہے ہیں،پاکستان کے بھارت میں عالمی کپ میں شرکت یا عدم شرکت پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی، وہی فیصلہ دے گی۔ان خیالات کااظہار ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سوئس وزیر خارجہ نے 7 سے 11 جولائی تک پاکستان ک دورہ کیا،سوئس وزیر خارجہ نے متعدد ملاقاتوں میں موسمیاتی تغیر بارے چیلنجز پر بات کی،متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا،اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا اور نفرتوں کے فروغ کے خلاف قراردار منظور کی گئی،پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے یہ قرارداد پیش کی تھی،پاکستان نے او آئی سی کے دیگر ممالک کے ہمراہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کیا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسد مجید خان انڈونیشیاءمیں موجود ہیں،سیکرٹری خارجہ جکارتہ میں آسیان علاقائی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،انڈونیشیا کے صدر اور متعدد حکام اے ملاقاتیں بھی کریں گے،آذربائیجان کے وزیر ڈیجیٹل، ٹرانسپورٹ 17 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے،پاک، چین خصوصی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 11 جولائی کو بیجنگ منعقد کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے 10 جولائی کو پاکستان بارے عالمی جائزہ رپورٹ پیش کی،پاکستان نے انسانی حقوق امور پر 70 فیصد رہا، جسے مزید جو موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا،سوئس وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، ملاقات بھی کی،دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ 70 برس میں حقوق کا مطالبہ کرنے پر سینکڑوں کشمیری جاں بحق کیے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کو دیکھ رہے ہیں، تبصرہ قبل از وقت ہوگا،ترجمان نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے اور ذمہ داریاں پوری کرے اور یہ یقینی بنانا افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ اس کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،،پاک، چین، افغانستان سہہ فریقی مذاکرات میں افغانستان نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں، پاکستانی قیادت یا وزراءنے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا ،ہمارے ریکارڈ کے مطابق پاکستانی وزراءخارجہ اسرائیل نہیں گئے،اسرائیل بارے پاکستانی ایڈوائزری واضح ہے، جو پاسپورٹ پر درج ہے، احترام کیا جانا چاہیے،گندھارا اور بدھ ازم ہر ہونے والا سمپوزیئم اہم تقریب ہے،پاکستان مشرقی و جنوبی ایشیاءکے ممالک سے بہترین قریبی تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے ،پاکستان اور ان ممالک کے مابین بدھ ازم سے ایک اہم تعلق ثابت ہوتا ہے،انسانی سمگلرز کے باعٹ رواں برس متعدد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،وزہراعظم نے بھی انسانی سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا،ہم نے پاکستانی خاتون سیما حیدر بارے رپورٹس دیکھی ہیںاور بھارت سے پاکستانی شہری سیما حیدر کی خیریت کا پوچھا ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کرم ایجنسی پر میزائل فائر ہونا تشویشناک ہے، مقامی انتظامیہ معاملہ دیکھ رہی ہے،پاکستان کے بھارت میں عالمی کپ میں شرکت یا عدم شرکت پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی، وہی فیصلہ دے گی۔


