بھارت نے چاند پر بھیجے جانے والا چندریان 3 مشن کامیابی سے لانچ کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے چاند پر بھیجے جانے والا چندریان 3 مشن کامیابی سے لانچ کر دیا۔بھارت کے مرکزی خلائی ادارے (اسرو) نے 14 جولائی جمعے کے روز اپنا چندریان 3 راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔ اسے جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں خلائی اڈے سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو تقریبا ًڈھائی بجے لانچ کیا گیا۔ خلائی گاڑي کامیابی کے ساتھ زمین سے روانہ ہوئی اور اب چاند کی طرف اپنے سفر میں سیارے کے گرد مدار میں ہے۔ نئی دہلی کی اس کوشش کا مقصد چاند پر روؤر اتارنا ہے۔ حکام کے مطابق اس راکٹ کو 23 اگست تک چاند پر پہنچنا ہے۔وکرم نامی مون لینڈر کو مارک 3 ہیوی لفٹ لانچ وہیکل پر نصب کیا گيا اور اسے باہوبلی راکٹ کا نام دیا گیا ہے۔چار برس قبل بھی بھارت نے اسی طرح کا ایک مشن لانچ کیا تھا، تاہم اس کی یہ پہلی کوشش ناکام رہی تھی۔ اس کے بعد اب اسے پھر سے لانچ کیا جا رہا ہے۔دنیا کے صرف تین ممالک امریکہ، چین اور سابقہ سوویت یونین ہی اب تک چاند پر درست لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔رواں برس کے اوائل میں ایک جاپانی اسٹارٹ اپ نے بھی چاند پر لینڈر پہنچانے کی کوشش کی تھی، لیکن یہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔موجودہ مشن کی طرح ہی بھارت نے سن 2019 میں اسی طرح کے ایک مشن کی کوشش کی تھی اور چندرایان-2 راکٹ کے ساتھ وکرم نامی ایک روؤر بھی چاند پر پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم چاند پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران یہ روؤر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں