دینی مدارس اصلاح شدہ ہیں، مختص رقم غریبوں پر خرچ کی جائے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اصلاح شدہ ہیں مغربی ایجنڈے کے تحت مدارس کی اصلات کے نام پر مختص رقم غریبوں پر خرچ کی جائے اپنے جاری کردہ بیان میں مولاناحافظ حمد اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں مدارس کی اصلاحات کے نام پر مختص رقم 5ارب روپے حکومت غریبوں پر خرچ کریں موجودہ تبدیلی سرکار کی وجہ سے ملک میں بے تحاشہ مہنگائی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ حکومت مغربی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مدارس کی اصلاحات کے نام پر رقم مختص کررہی ہے حالانکہ مدارس پہلے سے ہی اصلاح شدہ ہیں اور اصلاحی تحریک ہیں ہم مغربی ایجنڈے کی تکمیل کو مسترد کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہر فورم پر اپنی عوام،علماء،مدارس کے طلباء کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے لیکن وفاقی حکومت کے مغربی ایجنڈے کو کسی صورت تکمیل تک پہنچنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں