ضلعی منتظم صحت پشین کےخلاف مطالبات کیلئے بلیک میلنگ پر مبنی احتجاج قابل مذمت ہے، جنرل کیڈر ڈاکٹرز

کوئٹہ (این این آئی) جنرل کیڈر ڈاکٹرز بلوچستان کی عبوری کونسل کے صوبائی ترجمان نے ضلعی منتظم صحت پشین کےخلاف غیراخلاقی و غیرقانونی مطالبات کے لئے بلیک میلنگ پر مبنی احتجاج اوراحتجاجی کیمپ کی مذمت کرتے ہوئے کیمپ میں آویزاں بینر پر تحریرکواپنی حدود سے تجاوز اور مطالبات کے برعکس قرار دیتے ہوئے حقائق سے ناواقف بچگانہ سوچ اور ڈاکٹروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ انتظامی پوسٹوں پر تعیناتی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ سے ایسا کوئی فیصلہ نہیںدیا ہے اور نہ التواءہے البتہ سپریم کورٹ میں شنوائی زیر التوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اپنے غیراخلاقی وغیر قانونی ذاتی مفادات پرمبنی مطالبات کومنوانے کےلئے قانونی دلائل کی عدم دستیابی کی بنیاد پر ضلعی منتظم اعلیٰ کی پوسٹ پر من پسند افراد کی تعیناتی کامطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس میں شکایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ توثیق شدہ اقدام ہے لہذا بحالی کا اختیار بھی کمیٹی کے پاس ہے نہ کہ ڈی ایچ او کے پاس ہے ۔ترجمان نے کہا کہ جب ملازم 6 مہینے سے غیرحاضر ہوتو اسکے خلاف کاروائی کرنا قانونی اور اخلاقی طور پرفرض ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات مہیا کی جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی اور پانی ایک اہم اور بڑا اجتماعی مسئلہ ہے جس کے لیے بار بارمذکورہ حکام بالا کو تحریری طور پر درخواست جمع کرانا اور یاددہانی کرانا لازمی ہے جو کہ کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ضلعی بجٹ برائے ویکسینیشن میں مذکورہ مدمیں ٹی اے ڈی اے موجود ہی نہیں ہے اورنہ ہی ڈی ایچ او کے پاس آتا ہے جبکہ حکومتی احکامات کی روشنی میں یہ کام ویکسینیٹر کے معمول کی سرکاری ڈیوٹی کا حصہ ہے۔ترجمان ن±ے کہا کہ جنرل کیڈر ڈاکٹرزبلوچستان عبوری کونسل ضلعی منتظم صحت پشین کے تمام غیر قانونی مطالبات کو سرکاری احکامات، قانونی دائرہ کار اور اختیارات کی روشنی میں مستردکرنے کے فیصلوں کو احسن اقدام سمجھتے ہوئے ناجائز احتجاج کےخلاف ڈی ایچ او کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں