ایگل فورس کی بدمعاشیاں، شریف شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا، لگام ڈالی جائے، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ بار ایسو سی ایشن نے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ اپنے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایگل فورس والوں نے بھی شریف سادہ لوح شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا یے ایگل اسکوڈ کوئٹہ شہر کے مختلف چوراہوں پر کھڑے نظر یں گے زیادہ تر دوستوں سے گپ شپ چائے پینے خوشگپیوں میں مصروف ہوں گے جب موڈ بنے گا سادہ لوح شہریوں کو تنگ کریں گے جو اپنے فیملی بچوں کو گھمانے یا سودا سلف لیجاتے ہوں گے انہیں روک کر اپنی وردی کا رعب دکھایں گے حالانکہ محکمے کی جانب سے انہیں تنبیہہ کی گی ہے کہ ایگل فورس کے جوان بغیر کسی آفسر سربراہ ایس ایچ او کے حکم پر یا ان کے ساتھ کو ڈیوٹی آفسر ہو پھر وہ مشکوک افراد کو چیک کرسکتے ہیں نہ کے شریف شہریوں کو بلاجواز تنگ کریں پہلے بھی ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں ایک شریف شہری کو قتل کیا جاچکاہے۔ایگل اسکواڈ والے جوانوں کو پہلے اچھی تربیت دی جائے انہیں اخلاق سکھایا جائے کہ شریف شہریوں سے کس طریقے سے پیش نا چاہیے, موٹر بایک پر بیٹھ کر زور دار سارن بجاکر راہ چلتے موٹر سائیکل سواروں کو روکتے ہیں اور دھمکی میز لہجے سے الٹے سیدھے سوالات کرتے ہیں روز رہزنی ڈکیتی کے وارداتوں میں شریف شہریوں کو ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد اب ایگل اسکواڈ نے موقع سےفادہ اٹھا کر شریف شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے ۔اس سے قبل ایف سی شہریوں کو تنگ کررہی تھی جن سے شہری تنگ گے تھے اور انتظامیہ نے ایف سی کو ہٹاکر ان فورس ایگل اسکواڈ بنالی ہے مگر اس سے عوام سے دوستی تعاون کے بجائے جس طرح سے عوام ایف سی سے بیزار ہوچکی ہے اب وہی کام ایگل فورس نے شروع کردیا ہے ۔معزز شہریوں پر ظلم کیا جاتاہے ان کے گھر والوں فیملی بزرگوں دوستوں عزیز واقارب محلے والوں رشتہ داروں کے سامنے تزلیل کی جاتی ہے۔ قانون نافظ کرنے والے زمہداروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے فورسز کی اصلاح کریں انہیں تہذیب سکھایں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں