جمعیت علماءاسلام قابل بھروسہ نہیں، بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کرکے نقصان اٹھایا، بی این پی
قلات (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینئر سیاستدان پرنس آغا موسی جان احمد زئی بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے جمعیت علما اسلام سے بلدیاتی اتحاد کر کے نقصان اٹھایا ہے جس کا نتیجہ خضدار قلات اور دیگر علاقوں میں اٹھانا پڑا ہے اور میں خود خصوصا ًقلات میں جمعیت علما اسلام کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہوں، میری کوشش ہوگی کہ صوبہ بھر میں ہم قوم پرست جماعتوں کے ساتھ الیکشن اتحاد پر جائے جس میں نیشنل پارٹی سر فہرست ہوگی اب جمعیت علما اسلام قابل بھروسہ نہیں رہی یہ ہمیں ہماری خلوص نیت اور تجربات بتاتی ہے۔
Load/Hide Comments


