پنجگور، سوردو میں کئی عرصے سے بند پبلک لائبریری کو بحال کردیا گیا، عوامی حلقوں کا اظہار تشکر

پنجگور (این این آئی) ڈپٹی کمشنر پنجگور کا پبلک لائبریریوں کی فعالیت کے لئے بڑا اقدام، سوردو میں کئی عرصے سے بند پبلک لائبریری کو بحال کردیا گیا، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد نے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کی ہدایت پر سوردو کے مقام پر بند پبلک لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ لائبریرین قدیر بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لائبریری کے عملہ کو بلا کر انکی سرزنش کی اور کہا کہ آج کے بعد یہ لائبریری روٹین کے مطابق کھلے گا اور عملہ اپنی حاضریاں یقینی بناکر لائبریری کو وقت پر کھول دیں تاکہ طلباءکو اپنے تعلیمی سلسلوں کو جاری رکھنے کے لیے مطالعہ کے لیے مناسب جگہ اور ماحول ملے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو علاقے میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں سوردو پبلک لائبریری کی فعالی اس سلسلے کی ایک کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دستیاب وسائل میں رہ کر سوردو پبلک لائبریری کی ضروریات پورے کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا نوجوان نسل کتابوں سے قریب ہو مطالعہ ایک ایسی چیز ہے جو انسان کے اندر کی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو قومیں کتاب اور قلم سے محبت کرتی ہیں انہی کا مستقبل تابناک اور روشن ہوتا ہے نوجوان اپنے اندر مطالعہ کا زوق پیدا کریں تاکہ وہ بھی ایک بہتر مستقبل کی طرف قدم رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں