کوئٹہ میں بجلی کی آنکھ مچولی، شدید گرمی میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہری بیزار
کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ،نہ دن کو بجلی مکمل بحال ہوتی ہے نہ رات کو ،شدید گرمی میں عوام سخت مشکلات سے دوچار جبکہ کاروباری افراد بھی متاثر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید گرمی بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری پریشان ہے شہر میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، شہر میں کئی کئی گھنٹے مرمت کے نام پر بجلی غائب رہنا روز کا معمول بن چکا ہے، نواحی علاقوں میں 14سے16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے زرعی فیڈرز کو 24 گھنٹوں میں 6گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری افراد بھی پریشان ہے ۔
Load/Hide Comments


