جمہوریت مکمل بحال ہوگئی،تو ادارے مستحکم ہوںگے ، ڈاکٹر مالک

دشت(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کا خواہاں ہے کیونکہ جب جمہوریت مکمل بحال ہوگی تو ادارے مستحکم ہونگے ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں بلوچستان میں موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے موجودہ دور میں بلوچستان کی ترقی کا سفر رکھ گیا اگر نیشنل پارٹی کو اقتدار ملا تو دوبارہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی رہائشگاہ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی مستونگ کے وفد ضلعی صدر حاجی نذیراحمد سرپرہ، جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، سابق صوبائی سیکرٹری تعلیم ظفر اقبال بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، صوبائی کونسلر محمود بلوچ سے گفتگو کرتے ہو? کیا ضلعی وفد نے مرکزی قائد کے ساتھ ملکی، علاقائی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ضلع کی تنظیمی و سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور آئندہ کے لائعمل پر غور کیا گیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کےلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو? کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےلیے 2023 کے انتخابات اہمیت کے عامل ہیں عوام سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ جنرل الیکشن میں اپنے حقیقی جماعت اور نمائندوں کو کامیاب کریں گے۔ عوامی مینڈیٹ چرانے اور ٹھپہ ماری کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے ضلعی قیادت کو بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کے حمایتی چیرمین اور وائس چیرمین کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں