کوئٹہ میں’بلوچستان امن کا گہوارا‘ کے نام سے اہم تقریب، سینٹ اور صوبائی اراکین اسمبلی سمیت گلزار امام بلوچ کی شرکت
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ’بلوچستان امن کا گہوارا‘کے نام سے اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا انعقاد جمالی آڈیٹوریئم کوئٹہ میں ہوا،تقریب کا مقصد بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی اور صوبے کی صورت حال پر روشنی ڈالنا تھا ۔تقریب میں حکومتی وزرااور سینیٹرز سمیت گلزار امام شمبے بھی شریک ہوئے۔تقریب میں سینیٹرانوار کاکڑ، سینیٹرسرفراز بگٹی،صوبائی وزیر داخلہ ضیالانگو،ظہور بلیدی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ممکن ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلزار امام کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے اختیارات کے مطابق بلوچستان کے خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے، میں مذاکراتی عمل کا حصہ بھی ہوں اور اس کی حمایت بھی کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments


