کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 222b،الیکشن ایکٹ2017ء کے سیکشن 17اور 221 کے ساتھ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ2010ء کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق تمام تر انتظامی معاملات مکمل ہوچکے ہیں 17جولائی سے 7اگست تک حلقہ/وارڈز کی لسٹ ،8اگست کو لسٹ کی اشاعت، 9اگست سے 23اگست تک اعتراضات ،7ستمبر تک اعتراضات پر سماعت ،10ستمبر کو اعتراضات پر فیصلے اور 11اگست کو حلقوں اور وارڈز کی حتمی لسٹ کی اشاعت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں