راولپنڈی ، ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچی اغوا، ماں غم سے بے حال
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچی اغوا ہو گئی۔بچی کے اغوا کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال میں پیش آیا، ماں غم سے بے حال ہو گئی اور غشی کے دورے پڑنے لگے۔ اہل خانہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی، ہسپتال کے کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


