مسلم لیگ ق بلوچستان میں اختلافات، صوبائی جنرل سیکرٹری نے بغیر مشاورت فیصلوں کو مسترد کردیا

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق )بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایس آر ناصر نے کوئٹہ میں بغیر ساتھیوں کی مشاورت سے مسلم لیگ کے فیصلوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی صدر کی جانب سے بغیر مشاورت سے کئے گئے اعلانات پر رد عمل کرتے ہو ئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی فیصلے کارکنوں عہدیداروں کی باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں جبکہ بند کمروں کی فیصلے سیاسی جماعتوں کے لئے نقصاندہ ہوتے ہیں کہا کہ جہاں انہوں نے الیکشن کی بات کی وہ فیصلے بھی پارٹی ورکروں کی مشاورت سے ہوگا فرد واحد کے فیصلے پارٹی کو قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے بلوچستان کے تمام اضلاع میںہماری جماعت کے عہدیدار و سینئر ساتھی موجود ہےں جنہیں فیصلے کرتے وقت اضلاع کے عہدیداروں وکارکنوں اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے مرکزی قیادت سابق وزیراعظم مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین ،چیمہ ،چوہدری سرور کو بلوچستان میں آنے والے انتخابات میں شاندار کامیابی اصل کرسکیں بلوچستان میں صوبائی وضلعی سطح پر تنظیم سازی کے لئے ژوب سے لیکر گوادر تک ہماری جماعت کے ورکر عہدیدار رابطے میں ہےں ۔ انہوں نے کہاکہ جوبھی باہمی مشاورت سے فیصلے ہوگا وہ ہمیں قبول ہے انشاءاللہ بہت جلد سینئر ساتھیوں کو بلاکر آئندہ کا لائے عمل طے کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھرکے ورکروں کو اپنے مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ہمارا کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیںبلکہ ہم پارٹی آئین ومنشور کے مطابق فیصلوں کی پابند ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں