نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کرائے جائیں، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کرائے جائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری دوبارہ ہونی چاہئے، کراچی کی گنتی میں صرف 70لاکھ کا اضافہ کیا گیا، کراچی کی آبادی کو ٹھیک گنا جائے۔ رانا ثناء اللہ کا شرمناک بیان سامنے آیا، میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہیں کون جو آئینی عمل کو روکیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ پچھلی ہونے والی مردم شماری میں بے ضابطگیاں کی گئیں، متعدد ہائی رائز بلڈنگز کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی نے کراچی میں کھلواڑ کردیا، پیپلز پارٹی کراچی کو کرپشن کیلئے استعمال کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے ملازمت کیلئے کراچی کے نوجوانوں کے دروازے بند کر دیئے۔انہوںنے کہا کہ کراچی کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کرائے جائیں، کراچی ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کا شہر ہے اسے پورا گنا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر کام اپنی مرضی سے کررہے ہیں، شہر میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے، نیپرا بار بار کہہ رہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں