نوکنڈی اور قلات میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، دو زخمی

نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جا ں بحق دو زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو نوکنڈی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر دو زمبیاد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور عصمت اللہ ماندائی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں قلات میں قومی شاہراہ ملکی کراس میں کوئٹہ سے خضدار جاتے ہوئے لینڈ کروزر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار رب نوار ولد محد حسن قوم لہڑی سکنہ کھڈکوچہ عمر 22 سال موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ اسکا ساتھی عطااللہ ولد شیر محمد قوم لہڑی زخمی ہوئے نعش اور زخمی کو 1122 ریسکیوں نے DHQ قلات پہنچایا جہاں پولیس نے محکمانہ کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں