پسنی اور گردونواح میں پانی کی قلت، لوگ بوند بوند کو ترس گئے

گوادر (این این آئی) پسنی اور گردونواح میں پانی کی قلت، لوگ بوند بوند کو ترس گئے، محکمہ آبپاشی نے چینل کی مرمت کے لئے آٹھ دن تک شادی کور سے پانی کی سپلائی معطل رہنے کا اعلامیہ جاری کیا جبکہ دوسری طرف زہریں کہور شادی کور کے مکینوں کے مطابق تین دن گزرنے کے بعد بھی تاحال چینل کا مرمتی کام شروع نہیں کیا گیا جس کے نتیجے شادی کور ڈیم کے قریبی آبادیوں سمیت پسنی شہر اور گردونواح میں پانی کا شدید بحران ہے اس متعلق علاقہ مکینوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی جانب اعلامیہ تو جاری کیا گیامگر تاحال محکمہ مرمتی کام کرنے سے قاصر ہے جس کےسبب علاقے کو پانی کی بد ترین پانی بحران کا سامنا ہے، علاوہ ازیں پسنی کے شہری آبادی میں بھی پانی کے قلت کی وجہ سے لوگون کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں