شیرانی میں بس کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، تربت میں گولی چلنے سے لڑکی زخمی
شیرانی، تربت(انتخاب نیوز) شیرانی کے علاقہ لواڑہ کے مقام پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد تیمورشاہ اور رحمت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے دو نوں جاں بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ضلعی انتظامیہ شیرانی قانونی کروائی کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں تربت، اتفاقی گولی چلنے سے لڑکی زخمی، پولیس کے مطابق سیٹلائیٹ ٹا¶ن تربت میں بندوق کی صفائی کے دوران بھائی کے ہاتھوں اتفاقی گولی چلنے سے ان کی بہن کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہوگئی ،لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


