ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین ڈرون کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ڈرون کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈروان فراہم کرنے کا معاہدہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عربے کے دوران طے پایا، جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر رجب طیب اردوان کے مابین گذشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔ معاہدے کے مطابق ترکیہ کی کمپنی ڈرون تیار کر کے سعودی عرب کو فروخت کرے گی۔ ترکیہ کے صدر مزید 5 سال کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلے بیرونی دورہ پر پیر کو سعودی عرب پہنچے تھے، ان کے ساتھ 200 ترکیہ صنعتکاروں کا بڑا وفد بھی سعودی عرب آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں