جرمنی میں سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جرمنی میں سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق برمش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ ڈنک کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، مقررین نے سانحہ ڈنک سمیت بلوچستان بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہی دی اور مطالبہ کیا کے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے عالمی ادارے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔واضح رہے کہ ڈنک سانحہ عید کے دوسرے دن بلوچستان کے شہر تربت میں پیش آیا تھا جس میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل جبکہ اس کی بچی کو زخمی کیا تھا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، دلخراش واقعے کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی اور اسلام آبا د میں بھی زخمی برمش کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج کیا گیا، آج اس حوالے سے جرمنی کے شہر برلن میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا


