احتجاج اور سڑک بلاک کرنے پر بی این پی کے کارکنو ں کے خلاف ایف آئی آر درج

کوئٹہ:بی این پی کے احتجاج کرنے والے کارکنو ں کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کے جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے جانے سے روکا گیا اپوزیشن ارکان اسمبلی اور انتظامیہ کے درمیان سخت لہجے میں گفتگوہوئی جسکے بعد بی این پی کے رہنماؤ ں کی کال پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنو نے سریاب روڈ و دیگر مقامات پر روکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا اگلے روز ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں اور عوام کے خلاف قانونی کارووائی کی جایگی جسکے بعد سریاب تھانے میں بی اینپیکے رہنماؤ ں قاسم پرکانی اور شبیر احمد قمبرانی ودیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے
Load/Hide Comments