لورلائی میں مسجد اور قرآن پاک نذر آتش کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی، واقعے کی شدید مذمت

لورالائی (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام سبزی منڈی میں مسجد اور قرآن پاک نذر آتش کر کے شہےد کرنے کے خلاف مدرسہ ناصر العلوم سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پشتونستان چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جلسے سے مولانا فیض اللہ اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی لورالائی مسجد کا واقعہ کسی ایک فرد کا نہیں یہ پورے امت مسلمہ کا مسئلہ ہے لہٰذا انتظامیہ سنجیدگی سے یہ مسلہ حل کرے ورنہ اس کی چنگاری پورے ملک میں پھیل جائے گی پھر اسے قابو کرنا نہ ہمارے بس میں ھوگا نہ آپ کے انہوں کہا کہ انتظامیہ کوتین روز کی ڈیڈ لائن دی تھی جو آج بدھ کے روز پوری ہوگئی اب انتظامیہ اس میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کریں ورنہ ہم اپنا اگلا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہرقسم کا حربہ استمال کیا جائے گا جلسے میں تین قرار دیں پیش کی گئیں کہ مسجد جلانے والے مجرم کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے دوسرا شہر میں منشیات کے اڈے جو انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں چل رہے ہیں کا خاتمہ کیا جائے تیسرا لورالائی کے ارد گرد علاقوں میں مقامی افراد کے پہاڑوں میں موجود معدنیات کو انتظامیہ غیر افراد غیر قانونی قبضے کے بعد آلاٹ کرکے یہاں کے قوموں کو دست وگریبان کیا جاتا ہے جس سے قومی مسائل اور خون ریزی کے خطرات لاحق ہےں ان تےنوںمسائل کا فوری حل نکالا جائے اگر یہ مسائل حل نہ ھوئے تو جمعیت بھرپور احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں