عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ قبول نہیں، محرم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، طارق جعفری
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنماﺅں طارق احمدجعفری اور مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ،حکومت محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے جلوس کے روٹس پر صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،وفاقی وزارت داخلہ کی طرح بلوچستان میں بھی عزاداری سیل کنٹرول رومز قائم کئے جائیںکنٹرول رومز کو ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط رکھا جائے اور شورش زدہ اور حساس شہروں کو فوج کے حوالے کِیا جائے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دین و وطن کی بقاء،استحکام اور دشمن کو نابود کرنے کیلئے ذکر ِ حسین کو زندہ جاوید رکھا جائے عزاداری کوخاتون جنت فاطمہ زہرا ؑ کی دعا ہے،مظلوم حسین کا ماتم نہ کم ہوگااور نہ کبھی بندہوگاجلوس ہائے عزا کی برآمدگی کے سلسلے میں حکومت21مئی 85ءکے معاہدے کی پاسداری کرے مجالس عزا کے مقامات اور جلوس کے راستوں پر روشنی و صفائی کے موثر انتظامات کیے جائیں، عزاداروں کے ممکنہ مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزرات داخلہ کی طرح بلوچستان میں بھی عزاداری سیل کنٹرول روم قائم کیے جائیںجن کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سے مربوط کیا جائے یہ سیل 8ربیع الاول تک کام کریں اور انکی بذریعہ میڈیا تشہیر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اندرون صوبہ عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزا کو مکمل سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے جلوس اور مجالس میںرکاوٹیں ڈالنے کی بجائے انہیںسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے حکومت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،صوبائی حکومت ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقراررکھنے کیلئے ہونے والے اجلاسوں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو نہ بلانے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اسکا نوٹس لیں اورآئندہ ہونے والے اجلاسوں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو بلانے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ پارا جنار میں اسوقت حالات بہت کشیدہ ہیں حکومت وہاں عزاداروں اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے اور جن علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں وہاں پاک فوج اور رینجر کو تعینات کیا جائے اور ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ ۔تحریک نفاذ فقہ جعفربلوچستان عوام کے جان و مال کی تحفظ اورسرحدوں کے دفاع ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں اپنی جانون کا نذرانہ دینے والے پاک فوج ، ایف سی،پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج اوردیگر شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں انشاءاللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔


