تین مقدمات ، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 8اگست تک توسیع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جناح ہائوس حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8اگست تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہائوس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی،ڈیوٹی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ڈیوٹی جج نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں