نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں،طلال چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کے لئے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ،2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لئے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔اس حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ ہر حلقے میں اوسطاً تین تین امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں