پشاور ،پولیس تھانہ سربند پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں تھانہ سربند ریاض شہید چوکی پر 8 مشتبہ افرادکا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ 8 شر پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چوکی کے قریب آرہے تھے، پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے شر پسند قریب پہنچنے میں ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی الرٹ اور بروقت جوابی فائرنگ سے حملے کو پسپا کردیا، جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا گیا۔ شرپسندوں نے اس سے قبل 7 جون کو بھی اس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں