نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے میرا نام زیر غور نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں، اسلم بھوتانی
کوئٹہ (این این آئی) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ انکا نام نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے طور پر زیر غور نہیں ہے ان سے منسوب خبریں غلط ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے خبر رساں ادارے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے طور پر انکے نام پر غور کی خبریں افواہیں اور من گھڑت ہیں بعض لوگ ایسی خبریں اپنی طرف سے چلا رہے ہیں جنکا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی انکا حقیقت سے کوئی تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے باقی لوگوں کا علم نہیں تاہم میرا نام نگران سیٹ اپ کے لئے زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی مجھے ایسی کوئی خواہش یا چاہت ہے تاہم بعض لوگ اپنی طرف سے افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments


