عبدالرزاق شر قتل کیس، جے آئی ٹی کے نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے
کوئٹہ (یو این اے) عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ قتل کیس سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی عمران خان کو تین نوٹسز لیکن وہ پیش نہ ہوئے ،واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ائر پورٹ روڈ پر سپریم کورٹ کےوکیل عبدالرزاق شرکو 6 جون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھامقتول کے بیٹے نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت 4 افرا دکواپنے والد کے قتل میں نامزد کیا تھا اس سلسلے میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی گزشتہ روز جے آئی ٹی کا قتل سے متعلق ساتواں اجلاس منعقد ہوا قتل میں نامزد تحریک انصاف کے چئیرمین جے آئی ٹی کے سامنے آج بھی پیش نہیں ہوئے ،نامزد ملزم چیئرمین تحریک انصاف ٹین نوٹسز جاری کیے گئے اس کے علاوہ کیس میں نامزد دیگر تین ملزمان بھی پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ تحریک انصاف سے متعلق سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کریگی سربراہ تحریک انصاف کو جے آئی ٹی نے اپنی صفائی کے لئے طلب کیا تھا۔


