لبنان ،لائیو شو کے دوران بحث، سینئرصحافی اوروزیرگتھم گتھا ہوگئے، ویڈیووائرل

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے ایک چینل پرلائیو شو کے دوران سینئر صحافی اور سابق وزیر لڑ پڑے۔لبنان کے ایک ٹی وی چینل پر سابق وزیر اور صحافی کےدرمیان شو کے دورا ن ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ پروگرام کے اس حصے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سابق لبنانی وزیر وئام وھاب اور صحافی سائمن ابو فاضل شو میں صدر کے انتخاب کے حوالے سے بات بحث میں تبدیل ہوگئی اور سابق وزیر نے سینئر صحافی پر پانی پھینک دیا۔ پانی پھینکے کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے۔ اینکر اور اسٹوڈیو میں موجود لوگ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں