لاہور،موٹر وے ایم ٹو پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھیکی کے قریب موٹر وے ایم ٹو پرٹرک سے ٹکرانے کے باعث کار میں سوار3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور جانے والی کار کا ڈرائیور کے سو جانے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں لاہور کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو موٹروے پولیس نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں