بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس، آئندہ انتخابات
میں بھرپور حصہ لینے سے متعلق امور پر مشاورت

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ ہفتہ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر بی اے پی کے رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی، خالد مگسی، سنیٹر منظور کاکڑ، بی اے پی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، سید عابد حسن ،سنیٹر پرنس عمر احمدزئی، صوبائی وزیر لالہ رشید، حاجی ولی نورزئی، فاروق جمالی، ملک خدا بخش لانگو سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات، نگراں سیٹ اپ سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر بی اے پی کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر آئندہ عام انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں