سکردو میں پہاڑی تودہ کار پرگرگیا ، بچے سمیت 3 خواتین جاں بحق
سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک)جگلوٹ سکردو روڈ پر پہاڑی تودہ کار پر آگرا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ پر شنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ کار پر گرنے سے4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ۔ایس ایس پی سکردوکے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔پولیس کی جانب سے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


