انتخابات کےآتے ہی وڈھ کے قبائلی سرداربلوچستان کےپرامن ماحول کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جھالاوان عوامی پینل

خضدار(پ ر)جھالاوان عوامی پینل خضدار کے آرگنائزر سردار زادہ میر شہزاد خان غلامانی،مرکزی رہنماء میر شہباز خان قلندرانی ,ڈپٹی آرگنائزررئیس صادق گزگی عبدالصمد کردحافظ علی اکبرمحمد زئی سیکریٹری جنرل ظفر تاج نے کہا ہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ وڈھ کے قبائلی سردار بلوچستان بلخصوص جھالاوان میں عام انتخابات کے نزدیک آتے ہی انتشار اور افراتفری کے زریعے یہاں کے پُرامن ماحول کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر،میر سعد اللہ گنگو،الفت محمد حسنی،میر محمد اکرم جتک،رئس عبدالصمد گزگی،ڈاکٹر عبدالحق موسیانی،غوث بخش گزگی،مہر اللہ محمد زئی،حاجی غلام نبی ساسولی،غازی اسرار احمد ساسولی،بشیر احمد موسیانی،غلام سرور گرگناڑی سمیت جھالاوان عوامی پینل کے دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے سردار زادہ شہزاد غلامانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ عموماً یہ دیکھا گیا ہیکہ جونہی الیکش قریب ہو تے ہیں تو یہ لوگ اپنی کرپشن اورنا اہلی چھپانے کی خاطر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے آئے ہیں یہ ان کا پرانا وطیرہ رہا ہے 2018 سے لیکر آج تک اختر مینگل اور ان کاپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہیں بلیک میلنگ کے زریعے اب اتک اس کرپٹ ٹولے نے اربوں روپے کے بوگس اسکیمیں مںمنظور کروائے جن کا زمین پر نام و نشان تک نہیں ہے ان اسکیموں کے اربوں روپے سے اس نام نہاد قوم پرست و مفاد پرست ٹولے نے نہ صرف اپنے اکاونٹ بھرے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئیے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا ہے اور اب الیکشن قریب آتے ہی بلوچستان کاکارڈ استعمال کرکے عوام کی ہمدردی حاصل کر کے ووٹ بٹورنے کی خاطر عوام کو گمراہ کرنیکی کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ خضدار کے ایم این اے کے اپنے حلقے کا یہ حال ہیںکہ وہاں کی عوام آج بھی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں آج بھی آڑینجی میں وبائی صورتحال ہے ،جسکی وجہ سے کئی اموات ہوچکی ہیں لوگوں کو آج بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں آج بھی لوگ پتھروں کی دور میں مجبوری کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،بیماری کی صورت میں لوگ اپنے مریضوں کو ہسپتال اور ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی کئی کلومیٹر چار پائیوں پر یا لکڑیوں پر باندھ کر کندھوں پر اٹھاکر دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی خاطر لیجانے پر مجبور ہیں،جبکہ اس نام نہاد سلیکٹڈ ایم این اے کا خاندان عوام کے حقوق کے نام پر کرپشن کے پیسوں سے اپنا علاج دبئی اور یورپ کے ہسپتالوں میں کراتے ہیں۔خضدار میں قتل عام ہوا کون نہیں جانتا کہ اس قتل عام میں کون کون ملوث ہیں ڈاکٹر فہیم جیسے مایہ ناز کارڈیالوجسٹ، پروفیسر عاشق عثمان و خالد محمود جیسے ماہر تعلیم جو کہ خضدار کے محسن تھے قتل کر دئیے گئےاسکے علاوہ قبائلی معززین، صحافی پولیس افسران بھی انکی گندی سیاست کے بھینٹ چڑھ گئے جن میں میر عبدالقدوس مینگل، میر سعید احمد قلندرانی حاجی لعل محمد قلندرانی، میر محمد کریم رئیسانی، میر غلام رسول محمد حسنی،سابقہ صدر پریس کلب خضدار فیض الدین ساسولی، میر عبدالرشید خدرانی،ایس ایچ و ممتاز محمد حسنی، سمیت کئی افراد شامل ہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے کچھ صحافی حقائق سے چشم پوشی کرتے ہوئے میر شفیق الرحمن مینگل کے خلاف بے جا پروپگنڈہ کر رہے ہیں اور بی این پی کے سربراہ کو فرشتہ قرار دے رہے ہیں ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے حقائق عوام کے سامنے لائیں اگر حقائق عوام کے سامنے نہیں لا سکتے تو غلط اور بے جا پروپیگنڈے کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں