کیمرون ، عمارت زمین بوس ، 16افراد ہلاک،متعدد زخمی
دوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک کیمرون کے تجارتی مرکز دوالہ میں عمارت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔کیمرون انتظامیہ نے دوالہ شہر میں گزشتہ ماہ 500 کے قریب عمارتوں کو رہائش کیلئے خطرناک قرار دیا تھا۔
Load/Hide Comments


