بلوچستان میں طوفانی بارشیں، 6 افراد جاں بحق ،13 زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے بلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتِ حال ہے رپورٹس کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گِر گئے اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئیںآواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہا تیز ہوگیا،حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہیںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ،مکران ، ڈیرہ بگٹی ،لورالائی، قلات، نصیرآباد، سبی اور مکران میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ دریاں میں تیزبہا اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


