آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلاکی ملاقات

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ۔امریکی جنرل نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف اور تعریف کی ۔امریکی جنرل نے خطے میں امن و استحکام لانے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی بھی تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں