پانچویں روز بھی کر تارپور راہداری بند، بھارت نے گیٹ نہیں کھولے
نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)کرتار پور راہداری پانچویں روز بھی بند رہی۔کرتار پور انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، گاڑیاں اور عملہ یاتریوں کا منتظر رہا۔کرتار پور انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روز یاتریوں کی لسٹیں بھیج دیں، مگر یاتری نہیں آئے۔کرتار پور انتظامیہ نے کہا کہ بھارت نے سیلابی صورتِ حال کو جواز بنا کر راہداری بند کر رکھی ہے اور گیٹ نہیں کھولے۔کرتار پور انتظامیہ نے کہا کہ راہداری پر نہ کہیں پانی ہے اور نہ ہی دریائے راوی میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
Load/Hide Comments


