بہاولپور میں مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
بہاولپور(صباح نیوز)بہاولپور میں کلانچ والا کے علاقے میں مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی سندھ سے پنجاب کی جانب جارہی تھی۔مال گاڑی پر یوریا کھاد کی بوریاں لوڈ تھیں۔ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچی اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں ۔
Load/Hide Comments


