9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا، رانا ثناء اللہ

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔گوجرانوالہ کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھ سمیت ہمارے تمام قائدین عدالتوں میں پیش ہوئے،ہم نے عدالتوں کے دروازے توڑے نہ ججز کو کام سے روکا۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل کسی کو اطلاع نہیں کی، ہم ایک عام آدمی کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش ہوئے اور قانون کا سامنا کیا۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھیں اور نہ اس طرح کے ڈرامے کئے ۔انہوںنے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں