بارشوں کے باعث کوئٹہ اور سبی کا زمینی رابطہ منقطع، ریلوے نے شٹل ٹرینوں کا آغاز کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کوئٹہ اور سبی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع، محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے تین شٹل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ۔ محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق بارشوں کے باعث کوئٹہ سکھر این 65 شاہراہ متاثرہوئی، جس کے باعث کوئٹہ اور سبی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، مرکزی شاہراہ پر آمدورفت بھی معطل ہے جس کی وجہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے کوئٹہ اور سبی کے درمیان 3 شٹل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ سے دو ٹرینیں صبح 8 بج کر 30 منٹ اور 9 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوں گی۔ جبکہ سبی سے شٹل ٹرین دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق پہلی شٹل ٹرین کے تحت آج 12 سو مسافروں کو سبی سے کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


